نشے میں دھت شخص پٹاخوں کے ڈبے پر بیٹھنے کی شرط میں جان گنوا بیٹھا

نشے میں دھت شخص پٹاخوں کے ڈبے پر بیٹھنے کی شرط میں جان گنوا بیٹھا

بھارتی میڈیا کے مطابق شرط میں ہلاک شخص کی شناخت شبارش کے نام سے ہوئی ہے جس نے اس وقت دوستوں سے شرط لگائی جب وہ نشے میں دھت تھا۔

رپورٹ کے مطابق شبارش کے دوستوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ پٹاخوں کے پھٹنے کے دوران ڈبے پر بیٹھا رہتا ہے تو وہ لوگ اسے آٹو رکشہ خرید کر دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعے میں شبارش شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔

بھارتی پولیس نے واقعے میں ملوث 6 دوستوں کو گرفتار کر لیا ہے۔