لندن :(ویب ڈیسک ) برطانیہ کی ایک سپرمارکیٹ کی گروسری شاپ سے خریدا گیا نایاب انڈا 250 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 70 ہزار روپے میں نیلام کرکے رقم خیراتی ادارے کو عطیہ کردی گئی۔
برطانیہ میں 200 پاؤنڈ یعنی 250 امریکی ڈال اور پاکستان تقریباً 70 ہزار روپے میں نیلام ہونے والا دُنیا کا نایاب اورغیرمعمولی شکل والا انڈا اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بن گیا جب سے اسے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا اور بیچنے والے نے اس کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی ایک خیراتی ادارے کو عطیہ کر دی۔
برطانیہ میں ہونے والی اس خیراتی نیلامی میں پیش کیا جانے والا یہ غیر معمولی اور نایاب انڈا اربوں انڈوں میں سے ایک ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بیضوی ہونے کے بجائے مکمل طور پر گول شکل رکھتا ہے اور اس کی انفرادیت بھی اس کی عام بیضوی شکل کی بجائے مکمل گولائی ہی ہے۔
اس انڈے کی جانب سب کی توجہ اس وقت مبذول ہوئی جب برک شائر کے علاقے لمبورن سے تعلق رکھنے والے رہائشی ایڈ پونل نے اسے 150 پاؤنڈ یعنی 187 امریکی ڈالر اور پاکستانی تقریباً 52 ہزار میں خریدا، اسے ایک برطانیہ کی ایک سپر مارکیٹ کے گروسری سٹور سے خریدا گیا لیکن بعد ازاں فوراً ہی ایک خیراتی نیلامی میں پیش کر دیا گیا۔