مندر کے چندہ باکس میں شہری کا گرا موبائل بھگوان کی ملکیت قرار

Published On 22 December,2024 10:16 am

بھارت: (دنیا نیوز) بھارت میں مندر کے چندہ باکس میں شہری کا گرا آئی فون بھگوان کی ملکیت قرار دیا گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق انڈیا میں شہری کو لاپرواہی مہنگی پڑ گئی، بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے مندر میں ایک شخص کا آئی فون غلطی سے مندر کے چندہ باکس میں گر گیا۔

ریاستی محکمہ اوقاف نے شہری کی فون واپسی کی درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ اب یہ مندر کی ملکیت بن گیا ہے، چندہ باکس قانون کے مطابق چندہ باکس میں جانے والی کوئی بھی چیز اس کے مالک کو واپس نہیں کی جا سکتی۔

مندر کے حکام نے کہا کہ فون کو چندے کے طور پر لیا گیا ہے، آئی فون کا مالک صرف ڈیٹا واپس لے سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب شہری کو اس کا فون کبھی واپس نہیں ملے گا۔