بیجنگ: (ویب ڈیسک) والدین کیلئے بچوں کو ہوم ورک کروانا مشکل کام ہوتا ہے اور اس دوران ڈانٹ ڈپٹ بھی کی جاتی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والا ایسا ہی ایک چالاک بچہ ہوم ورک کے نامکمل ہونے پر ڈانٹنے کے بعد اپنے والد کیلئے مشکل کا باعث بن گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے یونگنگ کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں 10 سالہ بچہ ہوم ورک مکمل کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے اس کو والد نے ڈانٹا، ہوم ورک پر توجہ دینے کے بجائے بچہ قریبی سٹور پر گیا اور فون تک رسائی حاصل کی اور پولیس کو کہا کہ والد کے پاس گھر میں افیون موجود ہے۔
بچہ گھر واپس آگیا جبکہ باقی خاندان پولیس آمد سے لاعلم تھا، تفتیش پر پولیس کو بالکونی میں افیون کی 8 سوکھی پھلیاں ملیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ والد نے انہیں دواؤں کے مقاصد کیلئے رکھنے کا اعتراف کیا لیکن چونکہ چین میں افیون رکھنا غیر قانونی ہے اس لئے حکام نے اس کی وضاحت کو نظرانداز کیا اور کیس کو انسداد منشیات بریگیڈ کے حوالے کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کے بعد بچے کے بارے میں تفصیلات چینی میڈیا نے ظاہر نہیں کی ہیں۔