نو شادی شدہ جوڑے کا دریائے سندھ سے محبت کا انوکھا انداز

Published On 05 April,2025 10:24 pm

مورو: (دنیا نیوز) نو شادی شدہ جوڑے کا دریائے سندھ سے محبت کا انوکھا انداز، شادی کے لباس میں ملبوس دلہا دلہن دریائے سندھ دادو مورو پل کے مقام پر پہنچ گئے۔

دلہا شعبان عالمانی نے کہا کہ ہمارا گاؤں الہداد عالمانی دریائے سندھ کے کنارے پر واقع ہے، شعبان عالمانی کنوار کی رخصتی دریائے سندھ سے کروائی ہے۔

دلہا کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے کسی صورت بھی کینال نکالنے نہیں دیں گے، ہمارا جینے کا واحد ذریعہ سندھو دریا کا پانی ہے۔

شادی شدہ جوڑے نے نکاح میں بھی دریائے سندھ پر کینال نامنظور کی دعائیں کی ہیں، نو شادی شدہ جوڑے کا تعلق مورو کے گاؤں الہداد عالمانی سے ہے۔

اس موقع پر شادی شدہ جوڑے کے ہمراہ اہل خانہ بھی موجود تھے، نامور ایڈووکیٹ گلزار احمد عالمانی بھی شادی شدہ جوڑے کے ہمراہ تھے۔

ایڈووکیٹ گلزار عالمی نے کہا کہ سندھ سمیت پاکستان کا بھی واحد ذریعہ معاش سندھو دریا ہے۔