این اے 213 عمر کوٹ ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم

این اے 213 عمر کوٹ ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم

الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان  کے مطابق دفتر میں جدید ٹیکنالاجی سے لیس صوبائی مانیٹرنگ کنٹرول روم بنایا گیا ہے، مانیٹرنگ کنٹرول روم صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل کام کرے گا۔

ترجمان نے نتایا عوام یا امیدوار کسی بھی شکایت کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں، شکایات کے فوری ازالے اور ایکشن کے لیے مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایات جاری کی جائیں گی جبکہ رابطہ نمبر 021-99205338 ای میل ایڈریس pmcrsindh@gmail.com پر شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی روک تھام اور انتخابی قوانین پر علم درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں مختلف شکایات اور انتخابی خلاف ورزیوں پر بروقت اور موثر کارروائی کی جائے گی۔