گول گپے کے ٹھیلے پر لڑکوں کی انٹری بند ہونے کا بورڈ نصب، ویڈیو وائرل

Published On 12 December,2025 08:57 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں گول گپے فروخت کرنے والے ٹھیلے پر لڑکوں کی انٹری بند ہونے کا بورڈ لگا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی کیونکہ گول گپوں کے سٹال پر واضح طور پر انگریزی میں لڑکوں کی انٹری بند کرنے کا لکھا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹال کے اردگرد صرف لڑکیاں ہی دکھائی دے رہی ہیں،ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ بحث بھی چھیڑ دی۔

اس ویڈیو کلپ میں دو لڑکیاں ہنستے ہوئے سٹال والے کی طرف اشارہ کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ انکل ہماری سیفٹی کے لئے کتنا سوچ رہے ہیں، سن لو لڑکو! تمہارے ساتھ بہت امتیازی سلوک ہو رہا ہے، ویڈیو کے آخر میں دونوں لڑکیاں مسکرا بھی رہی ہیں۔