عجیب خبریں
خلاصہ
- کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی ایک خاتون نے شاپکنز کھلونوں کی 2656 مختلف اشیاء جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
الیکسا کے مطابق انہیں شاپکنز کھلونوں کا شوق اُس وقت ہوا جب وہ محض سات برس کی تھیں اور سکول میں ایک ہم جماعت اپنے ساتھ یہ رنگ برنگے کھلونے لایا تھا، وہیں سے اس دلچسپی نے باقاعدہ شوق کی شکل اختیار کر لی۔
انہوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے شاپکنز خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا اور اب ان کے پاس 2656 منفرد اشیاء موجود ہیں، اگر مجموعی تعداد دیکھی جائے تو ان کے کلیکشن میں 4000 سے زائد کھلونے شامل ہیں۔
منفرد اشیاء کی اسی بڑی تعداد کے ساتھ الیکسا نے شاپکنز یادگاروں کے سب سے بڑے کلیکشن کا عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔
قبل ازیں، یہ ریکارڈ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ریانا کونرز کے پاس تھا، جنہوں نے 2019 میں 2271 کھلونے جمع کر کے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔