کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل

کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم لڑکا معمول کے مطابق ریلوے کراسنگ کی جانب آتا ہے، اچانک تیزی سے قریب آتی ٹرین کو دیکھ کر اپنی رفتار بڑھا دیتا ہے۔

اسی دوران ٹرین سامنے آجاتی ہے اور لڑکا جان بچانے کے لیے پٹڑی عبور کرتے ہوئے دوسری جانب چھلانگ لگا دیتا ہے، اس دوران وہ قریب نصب لوہے کی ریلنگ پکڑ کر خود کو محفوظ مقام تک کھینچنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

تیز رفتار ٹرین لڑکے کے انتہائی قریب سے گزرتی ہے تاہم خوش قسمتی سے وہ اس کی زد میں آنے سے محفوظ رہتا ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں چند لمحوں کی غفلت اور خطرناک اقدام کے سنگین نتائج واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔