نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے عراق کے شہر موصل کے مہاجر کیمپ میں جنگ سے متاثرہ لڑکیوں سے ملاقات کی۔
موصل: (دنیا نیوز) پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے آج اپنی سالگرہ عراق کی جنگ سے متاثرہ لڑکیوں کے ساتھ منائی۔ سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے فوری بعد ملالہ اپنے والد ضیاء الدین یوسف زئی کے ساتھ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے دورے پر نکلی ہیں جہاں وہ جنگ سے متاثرہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اقدامات کا جائزہ لے رہی ہیں۔
موصل کے مہاجر کیمپ میں لڑکیوں سے ملاقات میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ان کا ساتھ دینے کے لیے موصل میں ہی بہت ساری لڑکیاں ہیں جن کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ تعلیم اور امن کی آواز بن سکتی ہیں۔