امریکی وزیر دفاع کا دورہ بھارت، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

Published On 26 Sep 2017 08:36 PM 

بھارتی وزیر دفاع نرمالا ستھارامن نے بھارتی فوج افغانستان بھیجنے کی تردید کر دی، کہتی ہیں بھارت افغانستان کے ساتھ ترقیاتی کاموں میں تعاون بڑھائے گا۔

لاہور :(دنیا نیوز) نئی دہلی میں بھارتی وزیر دفاع نرمالا ستھارامن نے اپنے امریکی ہم منصب جیم میٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی فوج افغان سرزمین پر قدم نہیں رکھے گی تاہم دونوں ملکوں کے درمیان ترقیاتی کاموں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق جیم میٹس بھارت کو افغانستان میں دفاعی تعاون پر آمادہ کرنے کے مشن پر ہیں، جس کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے موقع پر بھی کیا تھا۔