نوبل پیس پرائز کے متوقع امیدواروں کے نام سامنے آ گئے

Published On 30 Sep 2017 08:20 PM 

پوپ فرانسس، جرمن چانسلر، سری لنکن صدر، ترک اخبار کے صحافی اور وائٹ ہیلمٹ، سمیت متعدد شخصیات اور ادارے، متوقع طور پر امن کے نوبل انعام کے امیدوار . ۔

لاہور :(دنیا نیوز) نوبل پیس پرائیز کے نام سے مشہور اعزاز جس میں دنیا بھر میں امن کے لیے کاوشیں اور قربانیاں دینے والوں کو انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس اعزاز سے نوازا جاتا ہے کہ متوقع امیداوارں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے اگلا اعزاز انھیں افراد میں سے کسی کو دیا جائے گا۔ان افراد کی فہرست میں۔ اول درجے پر پوپ فرانسس ہیں جنھوں نے تارکین وطن کے لیے اواز بلند کی، جرمن چانسلر، انگیلا مرکل، ترکی میں پابندیوں اور سزاؤں کا نشانہ بننے والے اپوزیشن کے حامی صحافی اور انسانی حقوق کی جنگ لڑنے والی لبنانی نژاد برطانوی خاتون وکیل، بھی امن کے نوبل انعام کے متوقع امیدوار ہیں۔
اس کے علاوہ اپنے اوپر قاتلانہ حملہ کرنے والے، علحیدگی پسندوں کو معاف کرنے والے سری لنکن صدر، کا نام بھی متوقع امیدواروں کی فہرست میں شامل ہے۔ صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم (ACLU) امیریکن سیول لیبیرٹیز یونین شام میں ریسکیو کارروائیوں میں شریک اور ایران نیو کلیئر ڈیل، کے لیے کام کرنے والی ٹیم بھی نوبل انعام کے لیےمیدان میں ہیں۔