اسامہ بن لادن موسیقی کے بھی دلدادہ تھے، بی بی شیرین پسندیدہ گانا تھا

اسامہ بن لادن موسیقی کے بھی دلدادہ تھے، بی بی شیرین پسندیدہ گانا تھا

لاہور: (دنیا نیوز) اسامہ بن لادن کا پسندیدہ ترین گانا بی بی شیرین تھا جس کے 8 مختلف ورژنز ان کے کمپیوٹر میں موجود تھے۔ نصرت فتح علی خان کی قوالیاں،  اڈیکاں وچ رت لنگ گئی  اور  کتھے عشق دا روگ  بھی پائی گئیں۔ بالی وڈ گانے ایک ملاقات، ضروری تھا اور آ اب لوٹ چلیں بھی اسامہ کو پسند تھے۔ مشہور زمانہ پشتو گانا  کراچی تے روانے گے  اور  پیخاورخو پیخاور ،،، بھی ہارڈ ڈسک میں پائے گئے۔ اسامہ کے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں رقص کے لیے گائے جانے والے پشتو گانے بھی موجود تھے۔