کیا اسامہ بن لادن ٹام اینڈ جیری پسند کرتے تھے ؟

کیا اسامہ بن لادن ٹام اینڈ جیری پسند کرتے تھے ؟

دبئی: (ویب ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے بدھ کے روز تقریبا ساڑھے 4 لاکھ سے زائد دستاویزات، تصاویر اور ویڈیو جار کیں جو مئی 2011 میں ابیٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر سے ملی تھیں۔ ان کمپیوٹر فائلوں میں گانوں، قوالیوں کے کیساھ بعض تحریریں بھی شامل ہیں۔

اسامہ بن لادن موسیقی کے بھی دلدادہ تھے

العربیہ کے مطابق دل چسپ بات یہ ہے کہ ان وڈیو کلپوں میں 2007 میں یوٹیوب پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جانے والی دو بچوں کی وڈیو بھی شامل ہے۔ اس میں ایک چار سال کے قریب عمر کا اپنے چھوٹے بھائی کی شکایت کرتے ہوئے والد سے کہتا ہے کہ "چارلی نے میری انگلی کاٹ لی"۔ اس کے بعد دوبارہ انگلی بھائی کے منہ میں ڈالتا ہے اور دوبارہ چلّانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ برآمد ہونے والی وڈیوز میں بچوں کے لیے مشہور زمانہ کارٹون "ٹام اینڈ جیری" بھی شامل ہے۔

اسامہ بن لادن کے خاندان کی نئی ویڈیوز جاری


اسامہ کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی اشیاء میں دیگر وڈیوز کے علاوہ ایسی وڈیوز بھی ہاتھ آئی ہیں جن سے اسامہ کے گھوڑوں کے ساتھ لگاؤ کا اظہار ہوتا ہے۔