منافغ بخش کیرئیر نہ ملنے پر طالبعلم کا آکسفورڈ یونیورسٹی پر مقدمہ

Published On 22 Nov 2017 05:06 PM 

آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلم فیض صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں سن 2000ء میں جدید تاریخ کے کورس کے دوران ناکافی پڑھایا گیا۔

لاہور: (دنیا نیوز) آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ ایک طالبعلم نے یونیورسٹی پر مقدمہ دائر کیا ہے کہ اسے ڈگری کوئی منافغ بخش قانونی کیرئیر نہیں دے سکی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلم فیض صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں سن 2000ء میں جدید تاریخ کے کورس کے دوران ناکافی پڑھایا گیا۔ فیض کا دعویٰ ہے کہ ان کے کورس کے دوران یونیورسٹی کا عملہ چھٹیوں پر تھا، یونیورسٹی کا مؤقف ہے کہ فیض کو ایک سال کے دوران دیگر طلبہ جتنی ہی تعلیم دی گئی۔