شمالی عراق میں ترک فضائیہ کا حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک

Published On 13 Dec 2017 05:51 AM 

کارروائی عراق کے علاقے المتینہ میں واقع بعض چوکیوں اور اڈوں میں دہشتگردوں کی نشاندہی پر کی گئی۔

انقرہ: (دنیا نیوز) ترک فضائیہ کے شمالی عراق کے علاقے المتینہ میں ترک سرحد کے قریب حملے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترک جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق ترک فضائیہ کے شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں شمالی عراق کے علاقے المتینہ میں ترک سرحد کے قریب واقع بعض چوکیوں اور اڈوں میں دہشتگردوں کی نشاندہی پر کی گئی، جس پر کیے گئے فضائی حملے میں 12 دہشت گرد ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ ہو گئے۔