جنرل اسمبلی اجلاس، امریکا کی حمایت کرنے والے غیر معروف ممالک

Published On 22 Dec 2017 05:42 PM 

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق قرارداد پر امریکا کی حمایت کرنے والوں میں بیشتر ایسے ممالک شامل تھے جن کے نام سے بھی کوئی واقف نہیں ہے۔

اقوام متحدہ میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق قرارداد پر امریکا کا ساتھ دینے والوں میں ایسے ملک بھی شامل تھے جنہیں کوئی جانتا ہی نہیں ہے۔ ان ممالک میں مارشل جزائر، مائیکر ونیشیا، نارو، پالاؤ اور ٹوگو شامل تھے۔

جزیرہ نما ممالک کی آبادی بھی انتہائی کم ہے لیکن امریکی اثرورسوخ زیادہ ہے اور یہاں ڈالر چلتا ہے۔ گوئٹے مالا اور ہنڈراس لاطینی امریکا میں شامل ہیں، ان ملکوں نے بھی امریکا کا ساتھ دیا۔

بھارت نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق قرارداد کی حمایت میں ووٹ دے کر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ کینیڈا نے آخری وقت میں اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔