نئے سال کے موقع پر 3لاکھ 86ہزار بچے پیدا ہوئے ، اقوام متحدہ

Published On 02 Jan 2018 05:59 AM 

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ سال نو کے موقع پر دنیا بھر میں تقریباً 3 لاکھ 86 ہزار بچے پیدا ہوئے ۔

نیویارک: ( روزنامہ دنیا ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ سال نو کے موقع پر دنیا بھر میں تقریبا 3 لاکھ 86 ہزار بچے پیدا ہوئے ہیں۔ ان میں سے90 فیصد بچوں کا تعلق غیر ترقی یافتہ خطوں سے ہے۔ ان ممالک میں سر فہرست بھارت ہے، جہاں 59 ہزار بچے پیدا ہوئے، اس کے بعد تقریبا 45 ہزار کے ساتھ چین بچوں کی پیدائش کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ یونیسیف کے مطابق پیدا ہونے والے تقریبا ایک لاکھ نوے ہزار بچوں کا تعلق9ملکوں سے ہے۔