اٹلی :قطر کے شاہی خاندان کے زیورات چوری

Published On 04 Jan 2018 01:31 PM 

12 لاکھ ڈالرز مالیت کے زیورات کو وینس کے دوک پیلس میں شاہی خاندان کے زیورات کی نمائش کے دوران چوری کیا گیا

وینس (دنیا نیوز ) اٹلی میں قطر کے شاہی خاندان کے زیورات چوری ہو گئے، ان زیورات کی قیمت بارہ لاکھ ڈالر ہے۔


وینس کے دوک پیلس میں "مغلوں اور مہاراجاؤں کے خزانے"کے نام سے قطر کے شاہی خاندان کے زیورات کی نمائش جاری تھی۔ نمائش کے آخری روز ایک ڈبے سے کئی زیورات چرا لیے گئے۔


پولیس کے مطابق شیشے کا ڈبہ ایسے کھلا تھا جیسے ٹنِ کا کین ہو جبکہ سیکورٹی الارم بھی دیر سے بجا۔ پولیس کا کہنا ہے زیورات پر جڑے جواہرات کو الگ الگ کر کے بیچا جا سکتا ہے،


زیورات کو نہیں، کیونکہ وہ خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ 16 ویں اور 20 ویں صدی کے ہندوستانی جواہرات قطر کے حکمران الثانی خاندان کی ملکیت تھے۔