امریکہ کی اقوام متحدہ کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنیکی کوششیں

Published On 18 Jan 2018 06:11 PM 

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکہ اقوام متحدہ کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوششیں کرنے لگا۔ سکیورٹی کونسل کو اسلام آباد انتظامیہ پر رویہ تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہئے، نیکی ہیلی کی افغانستان سے واپسی پر گفتگو۔

افغانستان کے دورے سے واپسی پر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو پاکستان پر دباؤ ڈالنا چاہئے کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نے بھی پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لئے زور دیا ہے۔ نیکی ہیلی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو یقین ہے کہ طالبان مذاکرات کی میز پر آ جائیں گے۔

نکی ہیلی سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی وفد نے افغانستان کا 2 روزہ دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے امریکی صدر اشرف غنی، ان کی اہلیہ، نمایاں افغان خواتین، افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں اور کابل کی دیگر حکومتی و غیرسرکاری سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ان کا یہ بیان افغانستان سے واپسی کے فوراً بعد سامنے آیا ہے جو اس بات کا غماز ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی اور افغان نیشنل آرمی کی شکست کا ذمہ دار بدستور پاکستان کو قرار دے رہا ہے۔