پیرس میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہاکہ بشار الاسد کی حکومت نے اپنے ہی عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے ۔
پیرس : (روزنامہ دنیا ) اسد حکومت کی حمایت کرنے پر انھوں نے روس کا نام لیتے ہوئے کہاکہ شامی صدر کا روس محافظ بنا ہواہے ۔امریکی وزیر خارجہ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے کے حل میں ناکامی کی جانب توجہ دلائی، ٹلرسن کے بقول، روس اتنا تو کر سکتا ہے کہ وہ ویٹو کرنا بند کرے ۔