طرابلس: (ویب ڈیسک) حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک میں صومالیہ اوراریٹیریا سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 غیر قانونی مہاجرین سوار تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے شہر بنی ولید میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں 19 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک جبکہ 80 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے اور ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو ایک ٹرک میں لاد کر لے جایا جا رہا تھا کہ اچانک وہ الٹ گیا جس سے اس میں موجود 19 مہاجرین اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جن میں سے 8 کی حالت نازک ہے۔