لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزا مے کا کہنا ہے اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، مختلف مذاہب کے افراد کو مل کر معاشرے کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
برطانیہ میں وزٹ مائی موسک ڈے کے موقع پر وزیرِ اعظم ٹریزا مے نے ہیڈن ہیڈ کے علاقے میں مسجد کا دورہ کیا۔ انہوں نے برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دوسرے مذاہب کے لوگوں کو اسلام کو مزید سمجھنے کا موقع ملے گا۔
مسجد کے دورے کے دوران انہوں نے اسلامی کتب کا مطالعہ بھی کیا۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں مسلمانوں کی تنظیم مسلم کونسل آف برٹن گزشتہ چار برس سے یہ دن منا رہی اور ملک بھر کی مساجد کو دوسرے مذاہب کے لوگوں کے لئے کھول دیا جاتا ہے۔