دمشق: (دنیا نیوز) روس کا ایک طیارہ شام میں گر تباہ ہو گیا ہے، طیارہ حادثے میں 26 مسافر اور عملے کے 6 ارکان کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والا یہ ٹرانسپورٹ طیارہ شام کے ساحلی شہر لتاکیہ کے ایئر بیس پر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک اسے حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں عملے کے 6 ارکان اور 26 مسافر سوار تھے۔
روس کی وزارتِ دفاع نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارے کو حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔