دمشق: (دنیا نیوز) شام کے جنگ زدہ علاقے غوطہ میں پہلی مرتبہ امدادی ٹیمیں داخل ہو گئیں، محصور افراد میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات تقسیم، امدادی ٹیمیں نکلنے کے بعد بمباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔
کئی دنوں کی کوششوں کے بعد امدادی قافلہ غوطہ پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ کھانے پینے کی اشیا اور ادویات سے لدی گاڑیاں ریڈ کراس کی نگرانی
میں غوطہ میں داخل ہوئیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ علاقے دومہ میں 46 ٹرکوں پر لدا سامان 27500 متاثرین میں تقسیم کیا گیا تاہم امدادی قافلے نکلنے کے بعد بمباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔
ریسکیو ادراے وائٹ ہیلمٹ نے روسی اور شامی فورسز پر امدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگا دیا ہے جبکہ دوسری جانب روس نے غوطہ میں محصور عام افراد کو محفوظ راستہ دینے کی پیشکش کی ہے۔