روس کا ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

Published On 11 Mar 2018 07:38 PM 

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جن ناقابل تسخیر ہتھیاروں کا ذکر کیا تھا، ان میں سے ایک ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

میزائل کو لڑاکا طیارے سے فائر کیا جا سکتا ہے جو آواز کی رفتار سے دس گنا تیز اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گزشتہ دنوں روسی صدر نے میزائل سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ یہ میزائل امریکا کے جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم کو بھی چکمہ دے سکتے ہیں۔