پوتن نے مسافر طیارے کو مار گرانے کا حکم دیا تھا

Published On 12 Mar 2018 03:49 PM 

طیارے میں 110 مسافر سوار تھے جن میں سے ایک بم کے ذریعے سرمائی اولمپکس تقریب کو نشانہ بنانا چاہتا تھا :روسی صدر بارے جاری دستاویزی فلم میں انکشاف

ماسکو (دنیا نیوز) روسی صدر ولادی میر پوتن کے بارے میں نئی دستاویزی فلم میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے دو ہزار چودہ میں ایک مسافر طیارے کو مار گرانے کا حکم دیا تھا۔ دو گھنٹے پر مشتمل دستاویزی فلم کو انٹرنیٹ پر ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم کے مطابق روسی صدر پوتن نے ایک مسافر طیارے کو مار گرانے کا حکم دیا تھا جس میں ایک سو دس مسافر سوار تھے۔ حکام کے مطابق اطلاع تھی کہ طیارے میں ایک مسافر کے پاس بم ہے جس سے سوچی سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کو نشانہ بنایا جائے گا تاہم چند منٹوں بعد پتہ چلا کہ بم کی اطلاع غلط تھی۔