میونخ: (دنیا نیوز) جرمنی کے جنوبی حصے میں ایک مال بردار اور مسافر ٹرین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔
جرمنی کی ریلوے کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ باویریا کے شہروں اینگل ستاد اور آگسبرگ کے درمیان تصادم رات گئے ہوا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا اور ہسپتال پہنچایا، کچھ مسافر شدید زخمی ہوئے، بیان میں تصادم کی وجہ نہیں بتائی گئی۔