کابل: (روزنامہ دنیا ) افغانستان میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے پچھلے چند ماہ میں 83 ہزار شہری بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف ، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 ہزار افغانی بے گھر ہوئے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے پہلے چند ماہ میں ہی 83 ہزار سے زائد افغان شہری بے گھر ہو گئے۔ جنگی حالات کی وجہ سے صرف گزشتہ ہفتے اندرون ملک بے گھر ہونے والوں کی تعداد تقریباََ 20 ہزار بنتی ہے۔ دوسری طرف گزشتہ ماہ افغان فورسز کی بمباری کے نتیجے میں 107افراد زخمی یا ہلاک ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغان سیکیورٹی فورسز کی اس نئی اسٹریٹجی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جو امریکہ کے ساتھ مل کر بنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جب سے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بنے ہیں افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔