لاہور: (دنیا نیوز) امریکی خاتون اول بچوں کی سماجی اورجسمانی صحت کی بہتری کے لیے کام کریں گی۔
امریکی معاشرے میں بچوں میں منشیات، خودکشی کا بڑھتا خطرناک رجحان ختم کرنے کیلئے امریکی خاتون اول بچوں کی جذباتی ،سماجی اور جسمانی صحت کے لیے سرگرم ہو گئیں۔ بچوں کے لیے بی بیسٹ مہم کے آغاز پر وائٹ ہاوس میں خصوصی تقریب ہوئی،میلانیا ٹرمپ نے خطاب میں بچوں میں خطرناک رجحانات ختم کرنے کا عزم کیا۔ صدر ٹرمپ بھی تقریب میں میلانیا کی بھرپور معاونت کے لیے موجود تھے۔