جرمنی: مال برادر اور مسافر ٹرین کے درمیان تصادم، 2 افراد ہلاک

Last Updated On 08 May,2018 04:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جرمنی کے جنوبی حصے میں ایک مال برادر اور مسافر ٹرین کے درمیان تصادم میں 2 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔

ریلوے کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ باویریا کے شہروں اینگل ستاد Ingolstadt اور آگسبرگ کے درمیان رات گئے تصادم ہوا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا اور اسپتال پہنچایا۔ کچھ مسافروں شدید چوٹیں آئیں۔ بیان میں تصادم کی وجہ نہیں بتائی گئی۔