ہوائی (دنیا نیوز ) امریکا کے جزیرے ہوائی میں آتش فشاں کیلوا سے لاوا بہنے کا سلسلہ جاری ہے، حکام کا کہنا ہے لاوا کی زد میں آ کر چھبیس گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔
ہوائی کے زلزلہ پیما مرکز نے آتش فشاں سے لاوا بہنے کی نئی فوٹیج جاری کی ہے، لاوا بہہ کر سڑکوں پر آ گیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
مرکز کا کہنا ہے گزشتہ جمعرات سے آتش فشاں پھٹنے کے بعد سے لاوا بہنے میں کمی نہیں آئی، ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔