ملائیشیا: (دنیا نیوز) ملائیشیا میں حکمران پارٹی کے ساٹھ سالہ دور کا خاتمہ ہو گیا، اپوزیشن نے ایک سو پندرہ نشستیں جیت کر میدان مار لیا، بانوے سالہ مہاتیر محمد کا آج حلف اٹھانے کا امکان، دنیا کے معمر ترین لیڈر بن جائیں گے۔
ملائیشیا میں مہاتیر محمد کی کمان میں اپوزیشن کی جیت، حکمران پارٹی 60 سال بعد ہار گئی۔ مہاتیر محمد نے اپنے پرانے ساتھی نجیب رزاق کو شکست دے دی۔
اپوزیشن پارٹی نے ایک سو پندرہ نشستیں جیت لیں۔ حکومت بنانے کے لیے ایک سو بارہ نشستوں کی ضرورت تھی۔ فاتح پارٹی کے لیڈر کے طور پر مہاتیر محمد کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ حلف اٹھاتے ہی مہاتیر محمد دنیا کے معمر ترین لیڈر بن جائیں گے۔