برطانوی شہزادہ ہیری اور منگیتر میگھن کے مجسمے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئے

Last Updated On 10 May,2018 09:11 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مرکل کے مومی مجسمے لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئے، ہیری اور میگھن کی شادی 19 مئی کو ہونا طے پائی ہے۔

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مرکل لندن کے مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گئے، شاہی جوڑے کی شاہانہ شادی سے 10 روز پہلے جوڑے کے مجسمے کی رونمائی کی گئی۔ سوٹڈ بوٹڈ شہزادہ ہیری اور اسکرٹ میں ملبوس میگھن نے منگنی کی انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔ برطانوی ملکہ الزبتھ کے 33 سالہ پوتے شہزادہ ہیری کی شادی امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے 19 مئی کو ہونا طے پائی ہے۔