لیجنڈ باکسر محمد علی نے ویتنام سے جنگ کیلئے فوج میں جبری بھرتی سے انکار کر دیا تھا، ٹرمپ کی معافی ’غیر ضروری‘ ہے: خاندانی وکیل
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیجنڈری باکسر محمد علی کی وفات کے 2 سال بعد انہیں فوج میں جبری بھرتی سے انکار پر ملنے والی سزا معاف کرنے پر غور شروع کر دیا، محمد علی باکسر نے 1967 کی ویتنام جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔
باکسنگ کی دنیا کے لیجنڈ محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 2 سال گزر گئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی وفات کے بعد صدارتی معافی کا خیال آ گیا، فوج میں جبری بھرتی سے انکار پر محمد علی کی سزا معاف کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
محمد علی باکسر نے 1967 میں ویتنام جنگ کا حصہ بننے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ ان کی ویتنام سے کوئی لڑائی نہیں، لیجنڈری باکسر کے خاندان کے ایک وکیل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی معافی ’غیر ضروری‘ ہے کیونکہ امریکہ کی سپریم کورٹ 1971 میں محمد علی کو پہلے ہی معاف کر چکی ہے۔