سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کو مودی کے چیلوں کی کھلی دھمکیاں، بی جے پی رہنماء لال سنگھ نے شجاعت بخاری کے انجام سے سبق سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔ مودی سرکار نے بھی حریت پسندوں کو قتل کرنے کے لیے ہٹ لسٹ قابض فورسز کے حوالے کر دی۔
مودی سرکار کی آشیر باد سے بی جے پی رہنماء مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کو کھلی دھمکیاں دینے لگے۔ بی جے پی کے ایم ایل اے چودھری لال سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو شجاعت بخاری جیسے انجام سے ڈراتے رہے۔ شجاعت بخاری کو گزشتہ دنوں سرینگر میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا، تاہم ابھی تک ان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
دوسری جانب مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کی ایک ہٹ لسٹ تیار کر لی ہے۔ جس میں شامل 21 افراد کو قتل کرنے کے لیے قابض فورسز کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔ بعض رہنماؤں کے سر کی قیمت 12 لاکھ روپے تک مقرر کر دی گئی ہے۔