جےپور: اسٹیڈیم کی چھت گرنے سے درجنوں شائقین زخمی

Last Updated On 29 July,2018 09:47 pm

جے پور: (دنیا نیوز) راجستھان میں ٹریکٹروں کی دوڑ کے دوران اسٹیڈیم کی چھت گرنے سے درجنوں شائقین زخمی ہوگے۔

بھارت کے شہر جے پور میں ٹریکٹروں کی ریس کے دوران اسٹیدیم کی چھت گر گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیکڑوں کی تعداد میں شائقین چھت پر کھڑے ہوکر ٹریکٹروں کی ریس دیکھ رہے تھے۔ چھت گرنے کے بعد میچ کو روک دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔