امریکا کا توہین آمیز رویہ کسی کیلئے بھی سود مند نہیں، طیب اردوان

Last Updated On 01 August,2018 08:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی پاسٹر کی دہشتگردی کی دفعا ت کے تحت ترکی میں قید پر دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے، صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ امریکا کا توہین آمیز رویہ کسی کے لئے بھی سود مند نہیں ہو گا۔

امریکی پاسٹر کے ترکی میں قید کے معاملے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے امریکا کا دھمکی آمیز لہجہ کسی کے لئے بھی فائدہ مند نہیں ہو گا، انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی عدلیہ کی آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور نہ ہی امریکا کی صہیونی سوچ کو قبول کرے گا۔ یاد رہے کہ امریکی پاسٹر اینڈریو برنسن دہشتگردی کی دفعات کے تحت ترکی میں اکیس ماہ سے جیل کاٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے امریکا اور ترکی کے تعلقات میں شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔