فلپائن میں ملٹری چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 11 افراد ہلاک

Last Updated On 31 July,2018 09:39 pm

باسیلان : (دنیا نیوز) فلپائن میں خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری وین کو فوجی چیک پوائنٹ کےقریب دھماکے سے اڑا لیا، حملے میں پانچ فوجی اہلکاروں سمیت گیارہ افراد ہلاک، سات زخمی ہو گئے۔

فلپائن میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ملٹری چیک پوائنٹ کے قریب دھماکے سے پانچ فوجی اہلکاروں سمیت گیارہ افراد ہلاک، سات زخمی ہو گئے۔

فوج کی گاڑیاں مشکوک وین کے قریب جیسے ہی رکیں دہشتگرد نے وین میں نصب بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔