لاہور: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ آہستہ آہستہ بجھنے لگی، لیکن اپنے پیچھے تباہی کی داستانیں چھوڑ گئی، ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔
ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ریڈنگ کی شاستا کاؤنٹی میں آگ بجھ گئی ہے لیکن متعدد گھر جلا کر راکھ کر گئی۔ حکام کے مطابق ایک ہفتہ جاری رہنے والی آگ نے آدھے نیویارک سٹی کے برابر رقبے کو راکھ کر دیا ہے، اڑتیس ہزار لوگوں کو گھر بار چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔
دوسری جانب مینڈوسینو اور لیک کاؤنٹیوں میں آگ اب بھی بھڑک رہی ہے اور حکام نے دس ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔