امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے خواہاں

Last Updated On 31 July,2018 05:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن، ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد صدر روحانی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ٹرمپ کہتے ہیں ایرانی رہنما چاہیں، تو وہ پیشگی شرائط کے بغیر ان سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

ایران کےساتھ  لفظی جنگ کے بعد صدر ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن سامنے آیا ہے۔ انہوں نے صدر روحانی کے ساتھ بغیر پیشگی شرائط کے ملاقات کا عندیہ دے دیا۔ وائٹ ہاؤس میں اٹلی کے وزیراعظم سے ملاقات کےموقع پر ٹرمپ بولے کہ نیوکلئیر معاملے پر صدر روحانی جب چاہیں، وہ ملنے کے لیے تیار ہیں۔

گزشتہ دنوں صدر روحانی کےب یان پر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا تھا اگر ایران نےاب دھمکی دی تو اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ جس پر ایرانی جنرل قاسم سلیمانی نے کہا تھا کہ جنگ شروع تم کرو، ختم ہم کریں گے۔