چین: ہوٹل میں آتشزدگی سے 19 افراد ہلاک، آگ پر قابو پا لیا گیا

Last Updated On 25 August,2018 02:17 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے شہر ہربن میں واقع ہوٹل میں آگ لگنے سے 19افراد ہلاک ہو گئے، فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا تاہم وجوہات کا علم نہ ہو سکا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

چینی حکام کے مطابق آگ چین کے شمال مشرقی علاقے ہربن کے ایک ہوٹل میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکام نے 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ فائربریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم دہشت گردی کا خدشہ ظاہر نہیں کیا گیا۔