منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن میں سمندری طوفان سے ہر طرف تباہی، مختلف واقعات میں 29 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ، 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مٹی کے تودے گرنے سے 40 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
فلپائن میں منگ کھوٹ طوفان نے تباہی مچا دی۔ درجنوں افراد سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کی نظر ہو گئے۔ کئی افراد تاحال لاپتہ، حکام نے مزید ہلاکتوں کے خدشہ کا اظہار کر دیا۔
ملک کے شمالی علاقے میں سونے کی کان میں کام کرنے والے چالیس مزدور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب گئے۔ طوفان سے کئی ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
فلپائنی حکومت نے متعلقہ حکام کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور انفراسٹرکچر کی جلد تعمیر نو کا حکم دیا ہے۔
یہ طوفان یہ طوفان ہانگ کانگ سے ہوتا ہوا سنیچر کو فلپائن کی حدود میں داخل ہوا تھا۔ حکام جانی اور مالی نقصانات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اکثر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ہیں۔
یہ سمندری طوفان 2018ء کا شدید ترین طوفان تھا، اس کے راستے میں 50 لاکھ کی آبادی تھی جبکہ ایک لاکھ افراد کو محفوظ عارضی مقامات پر منتقل کیا گیا۔