کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع

Last Updated On 16 September,2018 09:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گزرے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم ملاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ژوب اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔ بارکھان میں سب سے زیادہ سترہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران بھی اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ رم جھم متوقع ہے۔

 

Advertisement