بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ پانی گھروں اور دفاتر میں داخل، خراب موسم کے باعث پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہیں۔
چین میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ندی نالوں میں تغیانی کے بعد اب سڑکیں بھی ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔ بارش کی وجہ سے سڑکوں پر شگاف پڑنے سے کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔ سیلابی پانی گھروں اور دفاتر میں بھی داخل ہوگیا۔
خراب موسم کے باعث پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تیز ہواؤں سے کئی درخت اکھڑ گئے جبکہ چھتیں گرنے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔