کیرالہ (دنیا نیوز ) بھارتی ریاست کیرالہ میں موسلا دھار بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی، تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔
26 سال بعد ادوکی ڈیم کے سپل ویز کھولنا پڑگئے۔ کیرالہ میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی، لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی۔
فوج، نیوی اور ائیر فورس ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ ادوکی ڈیم کے سپل ویز 26 سال بعد کھولنا پڑگئے، ریاست میں تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے۔
محکمہ موسمیات نے آج مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر امریکا نے اپنے شہریوں کو لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں جانے سے خبردار کیا ہے۔