پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے نواحی علاقے دیر کالونی میں طوفانی بارش کے باعث خستہ ہال مکان کی چھت گر گئی، باپ، بیٹی جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔
دیر کالونی میں گزشتہ شب طوفانی بارش کے باعث خستہ ہال مکان کی چھت بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 3 افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔
ریسکیو اہلکار فوری طورپر موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا، ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شیر زمان نامی مجروح اور اس کی بیٹی دم توڑ گئے جبکہ بیٹے کو ابھی بھی طبی امداد دی جا رہی ہے۔