تائیوان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب، 7 افراد جاں بحق

Last Updated On 27 August,2018 05:17 pm

تائیوان (دنیا نیوز ) تائیوان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی پھیلا دی، سات افراد ہلاک جبکہ ہزاروں گھروں میں پھنس گئے۔

سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر چیائی کاؤنٹی ہے، گیارہ ٹاؤن شپس میں گھروں میں پانی آ جانے سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ صدر سائی اِنگ وین نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں سے تائیوان کے جنوبی حصوں میں سیلابی پانی ابھی تک نہیں نکلا۔