چین :سمندری طوفان نے شمالی، وسطی، مشرقی حصوں کو ڈبو دیا

Last Updated On 20 August,2018 02:19 pm

بیجنگ (دنیا نیوز ) چین سے رواں برس ٹکرانے والے اٹھارہویں سمندری طوفان رومبیا نے چھتیس گھنٹوں میں اکانوے ملی میٹر بارش برسا دی۔

ملک کے شمالی، وسطی اور مشرقی حصوں کو ڈبو دیا۔ میڈیا کے مطابق شمالی چین کے صوبے ہیبئی میں سب سے زیادہ بارش ہوئی۔ ژنگ تائی شہر کی گلیاں گھٹنوں گھٹنوں پانی میں ڈوب گئیں۔

وسطی چین کے صوبے ہینان کے درجنوں گاؤں شدید بارش سے متاثر ہوئے ہیں جہاں لوگ گھروں میں پھنس گئے ہیں۔

مشرقی صوبے جیانگ زو کے مضافاتی علاقوں میں تین ہزار گھر متاثر ہیں، ریسکیو کے لئے فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔