سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظالمانہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری، بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور کے گاؤں توجر میں سرچ آپریشن کے بہانے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نےعلاقے میں سکول، کالج اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔ مقامی کشمیریوں نے بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف زبردست احتجاج کیا اور بھارت کیخلاف نعرے لگائے۔